نئی دہلی،24اپریل(ایجنسی) گینگسٹر چھوٹا راجن اور تین دیگر کو ایک خصوصی عدالت نے فرضی پاسپورٹ رکھنے کے معاملے میں پیر (24 اپریل) کو مجرم قرار دیا.
خصوصی جج وریندر کمار گوئل نے چھوٹا راجن کو تعزیرات ہند کے تحت سیکورٹی کے نقطہ نظر سے قابل قدر چیز کی فرضی کاپی تیار کرنے کا مجرم ٹھہرایا. اس کے لئے زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے.
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">راجن فی الحال تہاڑ جیل میں بند ہے. دیگر تینوں ضمانت پر باہر تھے، لیکن فیصلہ آنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا.
عدالت منگل (25 اپریل) کو مجرموں کو دی جانے والی سزا کی مدت پر دلیلیں سنے گا.
عدالت نے تین سرکاری حکام کی مدد سے موہن کمار کے نام پر مبینہ طور پر فرضی پاسپورٹ لینے کے معاملے میں راجن کے خلاف حکم 28 مارچ کو محفوظ رکھ لیا تھا.